سر
درد کی چند و جو ہا ت
کا ن ، نا ک گلے،آنکھوں کی کمزوری،آنکھوں کی بیماریوں اور دانتوں
کی بیماریوں سے سر میں درد ہوتا ہے۔بہت زیادہ جذباتی ہونے،ذہنی و جسمانی تھکاوٹ،غصہ،پریشانی، غذا میں بے احتیاطی اور
بد ہضمی سے درد شقیقہ " آدھے سر میں درد" ہوتا ہےدماغ کی شریانوں میں خون
جمع ہونے سے سر درد ہوتا ہے،بعض دفعہ کسی خاص قسم کی غذا کھانے سے کوئی خاص قسم کی
تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔نظام ہضم میں خر ابی آجانے کی وجہ سے بھی سر درد شروع ہو جاتا
ہے۔عام طور پر سر درد میں لوگ مختلف قسم کی کر یم اور با م لگاتے ہیں جن کے لگانے سے وقتی سکون آتا ہے اور اس کی خوشبو سے دماغ سُن ہونا
شروع ہو جاتا ہے اور یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ درد کا خاتمہ ہو گیا۔ایسی کریمیں اور بام
دماغ کو متاثر کرتے ہیں سر درد میں کسی بھی قسم کی دوا کا استعمال کچھ دن تک تو فائدہ دیتا ہے
لیکن اس کے بعد اس دوا کا اثر آہستہ آہستہ ختم ہو جاتا ہے۔
سر درد سے بچنے کے مشورے
نیند پو ری کر نےسے ہر قسم کے سر درد میں آرام ملتا ہےاس
لئے کو شش کر نی چا ہیے کہ جب بھی آپ کے سرمیں درد ہو تو کسی پر سکو ن جگہ پر اپنی پسند
کی خوشبو یا عطر لگا کر آرام کریں رات کو سونے سے پہلے اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کرنے سے اچانک ہونے
والا سر درد ٹھیک ہو جاتا ہےایسے لوگ جو پو را نے سر درد کا شکا ر ہیں انہیں چا ہیے کے وہ دن میں ایک دفعہ سو نف کا استعما ل کر یں۔ اگر زکام سے سر درد ہو تو دونوں
پاؤں کوگرم پانی میں رکھنے سے بھی آرام آجاتا ہے۔چائے میں لیموں نچوڑ کر پینے سے بھی
سر درد میں فا قہ ہوتا ہے۔اگر سرمیں درد گرمی
کی وجہ سے ہو تو تربوز کا گودا ململ کے کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیں اور ایک برتن میں
محفوظ کر لیں،اس میں مصری ملا کر صبح خا لی پیٹ پئیں۔
0 Comments